Urdu - اردو

SGN کے متعلق


ہم جنوبی انگلینڈ اور پورے اسکاٹ لینڈ کے گیس نیٹورک کا خیال رکھتے ہيں۔ ہم زیر زمین اور آپ کے گیس کے میٹر تک جانے والی تمام پائپوں کا خیال رکھتے ہيں۔

پائپوں کی تمام گیس آپ کے فراہم کنندہ کی ہے۔ اپنے بلز یا گیس کے میٹر کے متعلق سوالات کے سلسلے میں آپ کے گیس کا فراہم کنندہ آپ کو معاونت فراہم کر سکتا ہے۔ آپ کو اپنا گیس کا فراہم کنندہ یہاں سے مل سکتا ہے: www.findmysupplier.energy.


گیس کا تحفظ

اگر آپ کو ایسی چیز کی بو آئے جو آپ کے خیال میں گیس ہے، تو براہ مہربانی نیشنل گیس ایمرجنسی کی سہولت کو فوری طور پر اس نمبر پر کال کريں: 0800 111 999۔


کاربن مونو آکسائيڈ 

 اگر آپ کو شک ہو کہ آپ کے گھر میں کاربن مونو آکسائيڈ کی سطح بہت زیادہ ہے تو مندرجہ ذیل مراحل پر عمل کریں: 
   
1.    تمام دروازے اور کھڑکیاں کھولیں
2.    ہر کسی کو کھلی ہوا میں لے جائيں
3.   0800 111 999: گیس کی ہنگامی سہولت کو اس نمبر پر کال کریں 


اگر کوئی گر/بے ہوش ہو جائے یا شدید علامات کا مظاہرہ کرے تو 999 یا 112 پر کال کر کے طبی معاونت حاصل کریں۔ 

پولش میں گیس کی حفاظت اور کاربن مونو آکسائیڈ پر ایک کتابچہ ڈاؤن لوڈ کریں۔

 

اس ویب سائٹ کا ترجمہ کریں

آپ SGN کی ویب سائٹ کا اپنی مرضی کی زبان میں ترجمہ کر سکتے ہيں۔ ReciteMe کے ٹول بار پر کلک کریں، جھنڈے کے آئیکن پر کلک کریں اور اپنی زبان کا انتخاب کریں۔

گیس کام کرتا ہے


منصوبہ بند کام

اگر ہم آپ کے علاقے میں کام کر رہے ہيں ہوں تو آپ ہمارے گیس کے کام کے صفحے پر معلوم کر سکتے ہيں کہ ہم کیا کر رہے ہيں اور اس سے آپ کس طرح متاثر ہوں گے۔

 

اضافی معاونت

م اپنے صارفین کو محفوظ اور گرم رکھنے کے لیےعہد بستہ ہیں۔ ہم عارضی یا طویل المیعاد ترجیحی ضروریت رکھنے والے افراد کو بالکل مفت اضافی امدد فراہم کر سکتے ہيں۔ آپ کو یہاں دستیاب معاونت کے متعلق مزيد معلومات مل سکتی ہے۔

اضافی مدد

ترجیحی سہولیات کا رجسٹر (PSR) ہمیں ان صارفین کی نشاندہی کرنے میں معاونت فراہم کرتا ہے جنہيں گیس کی ایمرجنسی میں ترجیجی معاونت کی ضرورت ہے۔ اس مفت سہولت پر رجسٹر کرنے سے آپ کو گیس کی فراہمی سے محرومی کی صورت میں متبادل گرمائش یا کھانے پکانے کی سہولیات کی طرح اضافی امداد موصول ہوگی۔  معلوم کریں کہ ترجیحی سہولیات کا رجسٹر آپ کی کس طرح مدد کر سکتا ہے۔

ترجیحی سہولیات کا رجسٹر

 

زبان کی لائن

ہماری ٹیموں کو زبان کی لائن (Language Line) تک رسائی حاصل ہے، یہ ایک ایسا ٹول ہے جو ان کو مختلف زبانوں میں رابطہ کرنے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ کو کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہو تو وہ آپ کو آپ کی اپنی زبان میں معاونت فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔  

 

ہم سے رابطہ کریں

 لائیو چیٹ اور واٹس ایپ ہماری کسٹمر کی ٹیم سے بات کرنے کا تیز ترین طریقہ ہے اور وہ آپ کی زبان میں جواب دے سکتے ہیں۔ ہمیں ہ07490 077 649پر واٹس ایپ کریں یا اپنی اسکرین کے نچلے دائيں حصے پر چیٹ کے آئيکن پر کلک کر کے آن لائن گفتگو شروع کریں۔

ہم سے رابطہ کرنے کے دوسرے طریقوں کے لیے ہم سے رابطہ کریں کے صفحے پر تشریف لائيں۔